میری فیملی کیلئے غیرمناسب الفاظ استعمال نہ کریں، احمد گوڈیل

پی ایس ایل کے میزبان احمدگوڈیل شیدد تنقید کا شکار

پی ایس ایل 5 کا آغاز شاندار تقریب کے ساتھ ہوا تاہم تقریب کے میزبان احمد گوڈیل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کے زد میں آگئے ۔

احمد گوڈیل نے سماء ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جب تک مجھ پر تنقید اور میمز بنائی جارہی تھی تھیک تھا لیکن براہ مہربانی میرے اہل خانہ کیلئے غیر مناسب الفاظ کا استعمال نہ کریں ۔

انہوں نے کہا کہ مجھے افتتاحی تقریب سے قبل تماشائیوں کو پرجوش کرنے کے لئے اسٹیج پر جانے کو کہا گیا تھا، میں اس تقریب کا میزبان بھی نہیں تھا،مجھے یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ براڈکاسٹ شروع ہوچکی ہے کیونکہ میزبان فخرے عالم تھے اور مجھے پروگرام سے پہلے کا سلاٹ دیا گیا تھا۔

میزبان احمد گوڈیل نے بتایا کہ ان موبائل فون نمبر سوشل میڈیا پر ڈال دیا گیا اور اس کے بعد سے انہیں بڑی تعداد میں میسجز اور کال موصول ہورہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انھیں شدید ذہنی دباؤ کا سامنا ہے اور مجھے خدشہ ہے کہ ٹرولنگ کی وجہ سے ان کا کیریئرختم ہوسکتا ہے۔

احمد گوڈیل ایک میزبان ، وی جے ، آر جے ، اداکار ، ماڈل ہیں اس قبل بھی وہ مختلف ایونٹس کی میزبانی کرچکے ہیں۔

AHMED GODIL

Tabool ads will show in this div