پاکستان آسان حریف نہیں، کپتان بنگلہ دیشی ویمن کرکٹ ٹیم
کراچی : قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ثناء میر کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش سے سیریز کیلئے تیاری مکمل ہے، ہر صورت میں کامیابی حاصل کریں گے۔ بنگلہ دیش کی کپتان کہتی ہیں پاکستان آسان حریف نہیں، ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ ٹی ٹوئنٹی سيريز ٹرافی کی تقريب رونمائی ہوئی، پاکستان ويمن ٹيم کی کپتان نے اپنا پلان دے ديا، ثناء مير نے کہا گرجيں گے بھی اور برسيں گے بھی، مہمان ٹيم پر ہاتھ ہلکا نہيں رکھيں گے۔
بنگلہ ديشی کپتان سلمیٰ خاتون بھی پُرعزم دکھائی ديں، بوليں پاکستان آسان حریف نہیں ہے پر ہم بھی بھرپور تیاری کے ساتھ آئے ہیں۔
پاکستان اور بنگلہ دیش ویمنز ٹیم 2 ٹی 20 اور 2 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز ميں مدمقبل ہونگی، پہلا ٹی 20 کل کراچی میں کھیلا جائے گا۔ سماء
T20
BANGLADESH
ODI
Salma Khatoon
تبولا
Tabool ads will show in this div