وزیراعظم کسان پیکیج پر الیکشن کمیشن میں جواب داخل

ECP

اسلام آباد : وفاقی سیکریٹریز نے کسان پیکیج پر الیکشن کمیشن میں جواب جمع کروا دیا، کمیشن پیکیج سے متعلق فیصلہ جلد سنائے گا۔

چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی زیر صدارت اہم اجلاس میں کمیشن کے تمام ارکان نے شرکت کی، اجلاس میں سیکریٹریز اطلاعات اور خوراک نے بریفنگ دی۔

اجلاس کے بعد سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے میڈیا کو بتایا کہ کسان پیکیج پر وفاقی سیکریٹریز نے جواب جمع کرادیا ہے، سیکرٹری اطلاعات کا جواب تحریری شکل میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں سیکریٹریز نے کسان پیکیج پر تفصیلی وضاحت دے دی ہے۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ تمام ارکان پارلیمنٹ جلد از جلد اپنے اثاثے جمع کرائیں، 15 اکتوبر تک اثاثے جمع نہ کروانے والوں کی رکنیت معطل کردی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 957 ارکان نے گوشوارے جمع نہیں کرائے جبکہ سینیٹ کے 104 میں سے 93 ارکان نے گوشوارے جمع نہیں کرائے۔ سماء

PM

ECP

LOCAL BODIES ELECTION

ELECTION COMMISSION

Bye Election

Kissan Package

Tabool ads will show in this div