ضمنی انتخاب ؛ ن لیگ پری پول دھاندلی کررہی ہے، چوہدری سرور

Ch Sarwar Sot Lhr 29-09

لاہور : تحريک انصاف کے رہنماء چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ مسلم ليگ نون اين اے 154 میں شکست سے بچنے کیلئے سپریم کورٹ کے پيچھے چھپ گئی ہے، تحریک انصاف انتخاب ضرور لڑے گی، ن لیگ پری پول دھاندلی کررہی ہے۔

لاہور ميں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور نے اياز صادق کو چيلنج ديا کہ وہ ٹی وی پر آکر عدالت سے حکم امتناع لينے کی بجائے 11 اکتوبر کو اليکشن لڑنے کا اعلان کريں۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم ليگ نون عوامی عدالت ميں فيل ہو چکی ہے، اسی لئے اليکشن کی بجائے عدالتوں کا سہارا ليا جارہا ہے۔ رہنما تحريک انصاف نے حکومتی جماعت پر اليکشن سے قبل دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مسلم ليگ نون نے مختلف شہروں ميں 6 اکتوبر کو تقريباً پونے 6 ارب روپے کے ٹينڈر مانگے ہيں۔ سماء

PTI

Politics

Bye Election

Chohadry Sarwar

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div