دوسرا ٹی 20 ؛ پاکستان کا زمبابوے کو جیت کیلئے 137 رنز کا ہدف

PAK ALL 6 WICKETS 29-09ہرارے : پاکستان نے دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں بھی زمبابوے کو جیت کیلئے 137 رنز کا ہدف دیا ہے، عمر اکمل ناقابل شکست 38 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔

ہرارے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، بلے باز ایک بار پھر کپتان کی امیدیں پوری نہیں کرسکے، گرین شرٹس مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر ایک بار پھر 136 رنز بناسکے۔

عمر اکمل نے 2 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 38 رنز بنائے، عماد وسیم 13 رنز بناسکے، دونوں ناقابل شکست رہے۔ اس سے قبل محمد حفیظ 17، احمد شہزاد 7، صہیب مقصود 26، شعیب ملک 15، محمد رضوان 16 اور شاہد آفریدی 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

زمبابوے کی جانب سے پنیانگرا اور جونگوے نے 2، 2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، کریمر اور اتسیا ایک ایک شکار کرسکے۔ سماء

T20

ODI

Zimbawe

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div