پاکستان تحریک انصاف کا 9اکتوبر کو لاہور میں جلسے کا اعلان

  Imran Khan Pc New Isb 29-09 اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے قلابازی کھاتے ہوئے چار اکتوبر کے بجائے نو اکتوبر کو لاہور میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا۔ اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ بنی گالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خان صاحب نے چار اکتوبر کو جلسے کی کال واپس لے لی، اب پی ٹی آئی کے کھلاڑی اور متوالے چار کے بچائے نو اکتوبر کو لاہور کی سڑکوں پر دمادم مست قلندر کریں گے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ اب دھاندلی کے خلاف جلسوں کی ابتدا پنجاب الیکشن کمیشن سے شروع ہونی چاہیئے، اس لیے میرے کھلاڑی اب چار کے بجائے نو اکتوبر کو حق کی آواز بلند کرنے کیلئے گھروں سے نکلیں، ہم نے بہت کوشش کی کہ اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مل سکے مگر انتظامیہ کی جانب سے نہیں نہیں کی تکرار رہی، جس کے بعد اب نو تاریخ کو لاہور میں تاریخی جلسہ کریں گے۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے الیکشن کمیشن کیخلاف احتجاج نہ روکنے کا فیصلہ کیا ہے،11اکتوبر کے بعد اسلام آباد میں جلسے کی تاریخ دوں گا، پرامن احتجاج تحریک انصاف کا حق ہے، اگر دھاندلی ہوتی رہے گی تو ملک میں تبدیلی نہیں آئے گی۔ سماء

ECP

PTI

ImranKhan

IMRAN KHAN

TEHREEK INSAF

ELECTION COMMISSION OF PAKISTAN

D CHOWK

#maidanmainaonoonleague

LAHORE JALSA

9 OCTOBER

Tabool ads will show in this div