دوسرا ٹی 20؛ پاکستان کی زمبابوے کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

Toss 29-09

ہرارے : پاکستان نے زمبابوے کیخلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، شاہد آفریدی نے امید ظاہر کی ہے کہ بیٹسمین غلطیاں نہیں دہرائیں گے، ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

ہرارے میں دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے زمبابوے کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، قومی کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ امید ہے بلے باز گزشتہ میچ کی غلطیاں نہیں دہرائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، مختار احمد اور وہاب ریاض کی جگہ محمد حفیظ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ شاہد آفریدی کپتان، احمد شہزاد، محمد حفیظ، شعیب ملک، عمر اکمل، صہیب مقصود، عماد وسیم، محمد رضوان، محمد عرفان، سہیل تنویر، عمران خان۔

زمبابوین ٹیم میں چھامو چیبھابھا، سکندر رضا، ہیملتن مساکیڈزا، کریگ ایرون، شون ولیمز، ایلٹن چگمبرا کپتان، رچمنڈ متومبامی، لیوک جونگوے، پراسپر اتسیا، گریم کریمر، تناشے پنیانگرا شامل ہیں۔ سماء

T20

ODI

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div