پاکستانی حجاج کی اصل تعداد کے تعین کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
لاہور : سانحہ منیٰ ميں شہيد ہونیوالے پاکستانی حجاج کی اصل تعداد کے تعین کیلئے لاہور ہائی کورٹ ميں درخواست دائر کردی گئی، جدہ میں پاکستانی حکام پر حقائق چھپانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
جوڈيشل ايکٹوازم پينل کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختيار کيا گیا کہ سانحہ منیٰ میں شہيد پاکستانيوں کے رشتے دار اب بھی اپنے پياروں کیلئے پريشان ہيں ليکن جدہ ميں پاکستانی حکام معلومات چھپا رہے ہيں۔
درخواست گزار کے مطابق بين الاقوامی ميڈيا 286 پاکستانيوں کے شہيد ہونے کی خبر دے رہا ہے جبکہ پاکستانی حکام ترديد کررہے ہيں، اس لئے عدالت تمام حجاج کی تفصيلات طلب کرے تاکہ لوگوں کی پريشانی دور ہوسکے۔ سماء