اقراء اوریاسرحسین کی شادی کا سب سے پسندیدہ تحفہ کونسا؟

یہ تحفہ انوارمقصود کی جانب سے ایک پینٹنگ کاہے
تصویر: اقراء عزیز

اداکارہ اقراء عزیز نے سوشل میڈیا پر اپنے فالوررز کو گھر کی ایک جھلک دکھاتے ہوئے شادی پر ملنے والے پسندیدہ تحفے کے حوالے سے بتایا۔

یہ تحفہ ایک پینٹنگ ہے جو یاسر اور اقراء کو پاکستان کے نامور اداکار، شاعر، مصنف، ٹی وی میزبان اور مزاح نگار انور مقصود کی جانب سے دی گئی۔

انسٹا گرام پر اس پینٹنگ کے ساتھ لی جانے والی اپنی تصویرشیئر کرتے ہوئے اقراء نے لکھا ’’ یہ پینٹنگ میرے اورمیرے شوہر کیلئے بہت خاص ہے کیونکہ یہ انور مقصود صاحب نے ہماری شادی پر بطور تحفہ دی ہے ‘‘۔

انور مقصود کیلئے اپنی جذباتی وابستگی ظاہر کرتے ہوئے اقراء نے لکھا کہ یہ آرٹ پیس سے زیادہ رنگوں بھری دعائیں ہیں۔

ANWAR MAQSOOD

IQRA AZIZ

Tabool ads will show in this div