بھارتی اداکارشتروگھن سنہا کی پاکستان میں حیران کن موجودگی

اداکارہ ریما بھی سوشل میڈیا پرتوجہ کا مرکز
Feb 20, 2020
[caption id="attachment_1849987" align="alignnone" width="640"] اسکرین گریب[/caption]

انسٹا گرام پر بھارتی اداکار اور سیاستدان شتروگھن سنہا کی ایک ویڈیو خاصی وائرل ہے جس میں وہ پاکستان میں ہونے والی ایک شادی کی تقریب میں شریک ہیں۔

انسٹا پر اوپی ایم (عثمان پرویز مغل ) شوٹس نامی فوٹوگرافی کے پیج پر جاری کی جانے والی یہ ویڈیو دراصل ایک شادی کی تقریبات کے تحت ہونے والی قوالی نائٹ میں بنائی گئی ہے۔ ویڈیو میں شتروگھن سنہا کے علاوہ پاکستان کی معروف اداکارہ ریما بھی موجود ہیں۔

گو سوشل میڈیا پر اس شادی کے حوالے سے زیادہ تفصیلات نہیں مل سکیں لیکن قوی امکان ہے کہ شتروگھن سنہا ذاتی تعلقات کی بنا پراس شادی میں شرکت کیلئے آئے ہیں۔

ایک ایسے وقت میں جب گزشتہ سال ہونے والے پلوامہ حملے کے بعد سے جاری پاک بھارت کشیدگی میں کشمیر کے تنازع کو لے کر مزید اضافہ ہوچکا ہے، شتروگھن سنہا کی پاکستان میں موجودگی خاصی حیران کن ہے۔

بھارتی انتہا پسند بھی س حوالے سے پاکستانی فنکاروں کے وہاں جانے پر پابندی عائد کرنے کے علاوہ خود اپنے اداکاروں کو پاکستان نہ جانے کیلئے دھمکیاں دے چکے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے بھی اپنے تبصروں میں اس حوالے سے حیرت کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ شترو گھن سنہا اس سے قبل بھی پاکستان آتے رہے ہیں، پاکستان کے سابق صدر ضیاءالحق سے قریبی تعلق کے علاوہ ن لیگ کے قائد نواز شریف سے بھی ان کی گہری دوستی ہے۔ کئی مواقع پر شتروگھن سنہا بتا چکے ہیں کہ ضیاء الحق کی چھوٹی صاحبزادی زین ان کی بہن بنی ہوئی ہیں۔

SHATRUGHAN SINHA

Tabool ads will show in this div