کراچی:پیٹرول بندہونےکی جھوٹی افواہ ،فراہمی جاری

پیٹرول کی فراہمی شروع ہوگئی
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/02/Petrol-Pump-Situation-Khi-Aslive-20-02NEW.mp4"][/video]

کراچی کے پیٹرول پمپس بند ہونے کی افواہ بدھ کی رات شہر بھر میں پھیل گئی۔ اس جھوٹی اطلاع کے بعد پیٹرول پمپس پر رش لگ گیا اور کچھ پمپس پر پیٹرول ختم ہوگیا۔ جمعرات کی صبح بھی اسٹاک ختم ہونے کے باعث کچھ پمپس بند رہے تاہم دن گزرنے کے ساتھ پیٹرول کی فراہمی شروع ہوگئی۔

ترجمان پی ایس او نے بتایا ہے کہ کراچی کے تمام علاقوں میں پی ایس او پمپس پر پٹرول کی فراہمی جاری ہے اور پی ایس او کے پاس فیول کا تسلی بخش ذخیرہ موجود ہے۔

ترجمان پی ایس او کا کہنا ہے کہ آج بھی کسی قسم کی رکاوٹ کے بغیر مسلسل آپریشن جاری رکھاجائےگا، کمپنی کے ذوالفقار آباد ٹرمینل سے پٹرول کی مسلسل فراہمی جاری ہے اور بلا تعطل صارفین کی ضروریات کو پورا کیا جا رہا ہے۔

ترجمان پی ایس او کا کہنا تھا کہ پی ایس او کی جانب سے اعلیٰ انتظامیہ حالات کا باریک بینی سے جائزہ لیتے ہوئے فیول سپلائی جاری رکھنے کے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں،ملک میں فیول کی قلت نہیں ہے اور سپلائی لائن 24 گھنٹے کام کررہی ہے۔

petrol pumps

Tabool ads will show in this div