شیخ رشید کی بلاول بھٹو زرداری پر تنقید
وفاقی وزير ریلوے شيخ رشيد احمد نے واضح کیا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پيپلز پارٹی حکومت کیخلاف کچھ نہيں کريں گے، فضل الرحمان نے دھرنا دينے کی کوشش کی تو انہیں دھر ليا جائے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جس وقت بلاول کیخلاف کيس بنا، اس وقت پی پی چیئرمین بچے نہيں جوان تھے۔
کراچی ميں ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ایک بار پھر بلاول بھٹو پر تنقید کردی، کہا کہ نيب بلاول کو تفتيش کیلئے بلا رہا ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی کیخلاف کیس اس وقت بنا جب وہ بچے نہیں جوان تھے۔
شيخ رشيد نے دعویٰ کیا کہ نيب آرڈيننس ميں ترميم کی وجہ سے نيب ريفرنسوں کی خبريں نہيں آرہيں۔
وزير ريلوے کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان کو اب دھرنا دينے نہيں ديا جائے گا، وہ اسلام آباد آئے تو دھر لئے جائیں گے۔
انہوں نے مزيد کہا کہ اگر رانا ثنا کہہ رہے ہيں کہ حکومت اور اپوزيشن ميں پس پردہ مذاکرات ہورہے ہيں تو پھر کہنے کو کچھ نہيں رہ جاتا۔