عزیزمیمن کا قتل، بلاول نے جوڈیشل کمیشن کی پیشکش کردی

واقعہ کی مذمت
Feb 19, 2020
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/02/QF-BILAWAL-ON-AZIZ-MEMON-PKG-19-02-Zaki.mp4"][/video]

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے صحافی عزیزمیمن کے قتل کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی پی نے مثبت تنقید کو کبھی بُرا نہیں مانا۔ واقعے کی ہرطرح کی تحقیقات میں ساتھ دینے کو تیار ہیں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ مقتول صحافی عزیز میمن کے اہلخانہ اگر چاہیں تو معاملے کی انکوائری کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے تیارہیں۔

بلاول بھٹونے کہا کہ عزیز میمن کی طرح نوشہرہ فیروزمیں ہی پی پی رکن اسمبلی شہناز انصاری کو بے دردی سے قتل کیا گیا۔ شہناز انصاری نے سیکیورٹی مانگی لیکن اسے نہیں دی گئی۔ امن وامان پر کوئی جواب دینے کو تیار نہیں۔

انہوں نے ایک بار پھر پولیس سربراہ کی تبدیلی کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر نہیں۔ پنجاب میں پانچ آئی جی تبدیل ہوگئے لیکن آئینی تقاضے پورے کرنے کے باوجود سندھ حکومت کی بات نہیں مانی جارہی۔

BILAWAL BHUTTO

Aziz Memon