سونے اور چاندی کی قیمت میں غیرمعمولی اضافہ

فی تولہ سونا 92ہزار اورفی اونس 1600ڈالر کی سطح عبورکرگیا
Feb 19, 2020

مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ ہوگی۔ فی تولہ سونا 1350 روپے اور فی اونس 23 ڈالر مہنگا ہوگیا۔

کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (بدھ کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1350 روپے اضافے سے 92 ہزار 500 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونا 1158 روپے مہنگا ہوکر 79 ہزار 304 روپے کا ہوگیا۔

   پاکستان میں پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 90 ہزار 800 روپے تھی جبکہ دس گرام سونا 77 ہزار 846 روپے کا تھا، مجموعی طور پر دو روز کے دوران فی تولہ 1700 روپے جبکہ دس گرام میں 1458 روپے اضافہ ہوگیا۔

کے ایس جے اے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کے فی اونس نرخ مزید 23 ڈالر اضافے سے 1610 ڈالر ہوگئے، دو روز کے دوران انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونا 29 ڈالر مہنگا ہوگیا۔

صراف ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی 50 روپے اضافے سے 1050 روپے جبکہ دس گرام 43 روپے بڑھ کر 900 روپے ہوگئی۔ فی اونس چاندی 0.48 ڈالر مہنگی ہوکر 18.38 ڈالر ہوگئی۔

پاکستان میں 9 جنوری 2020ء کو فی تولہ سونا 90 ہزار 500 روپے کی سطح پر تھا، اس سے قبل 8 جنوری کو سونے کے فی تولہ نرخ 93 ہزار روپے تھے، ایک ماہ 10 دن بعد پہلی بار فی تولہ سونا 92 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔

ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے بعد نئے سال کے پہلے ہی ہفتے میں سونا تاریخ کی بلند ترین سطح 93400 روپے تک پہنچ گیا تھا۔ پاکستان تحریک انصاف کے اگست 2018ء میں حکومت میں آنے کے بعد سے سونے کی فی تولہ قیمت میں 35 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوچکا ہے۔

Gold Rate

Tabool ads will show in this div