یوٹیلیٹی اسٹورزپردالوں اورگھی کی قیمتوں میں مزیدکمی

ملک میں اہم غذائی اجناس کی کوئی قلت نہیں
Feb 19, 2020

وزیراعظم کے اعلان کے بعد یوٹیلیٹی سٹورز پر دالوں اور گھی کی قیمتوں میں مزید کمی کر دی گئی۔ دال چنا، مسوراور گھی 5 سے 30 روپے فی کلو سستا ملے گا۔ مشیر خزانہ نے کہا ہے کہ ملک میں اہم غذائی اجناس کی کوئی قلت نہیں،قیمتوں میں کمی کیلئے صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کردار ادا کریں۔

بدھ کو یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق دال چنا کی قیمت 7 روپے کمی کے بعد 160 روپے مقرر کردی گئی ہے۔

دال مسور بھی 135 روپے کے بجائے 130 روپے میں ملے گی۔ مختلف اقسام کے گھی بھی اب 200 روپے کے بجائے 170 روپے فی کلو دستیاب ہوں گے۔ ترجمان یوٹیلٹی اسٹور کا کہنا ہے کہ سبسڈائزڈ گھی، آٹا، دالیں، چاول اور چینی وافر دستیاب ہیں۔ یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی 68 روپے فی کلو دے رہے ہیں۔ اُدھر مشیر خزانہ کی زیرِ صدارت اہم غذائی اشیاء کی فراہمی اور قیمتوں میں استحکام کا جائزہ لیا گیا۔ حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ ملک میں اہم غذائی اجناس کی کوئی قلت نہیں، قیمتوں میں کمی کیلئے صوبائی و ضلعی انتظامیہ کو کردار ادا کرنے کی ہدایت کر دی۔

utility store

Tabool ads will show in this div