افغان صدارتی الیکشن: اشرف غنی دوبارہ کامیاب

عبداللہ عبداللہ کا دوبارہ ووٹنگ کا مطالبہ
Afghanistan Elections
Afghanistan Elections
Afghanistan Elections
Afghanistan Elections

افغان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری سرکاری نتائج کے مطابق اشرف غنی نے ایک بار پھر صدارتی انتخابات میں میدان مار لیا۔

افغان سرکاری ذرائع ابلاغ سے جاری خبروں کے مطابق اشرف غنی ایک بار پھر انتخابات میں نمایاں ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ افغان الیکشن کمیشن کی جانب سے سرکاری نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق 5 ماہ قبل ہونے والے انتخابات میں اشرف غنی نے 5.064 فیصد ووٹ حاصل کیے۔ دوسری جانب سابق چیف ایگزیکیٹو عبداللہ عبداللہ نے چیف الیکشن کمشنر حوا عالم نورستانی کی جانب سے جاری نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔

پانچ ماہ کی تاخیر سے جاری کیے گئے نتائج سے متعلق عبداللہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ انتخابات اور اس کے نتائج میں تاریخی دھاندلی کی گئی، اس موقع پر انہوں نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق عبداللہ عبداللہ نے انتخابات میں 39.52 فیصد ووٹ حاصل کیے۔

عبداللہ عبداللہ کی جانب سے جاری بیان میں افغان عوام، حامیوں، الیکشن کمیشن اور عالمی اتحادیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے جائز حق اور مطالبات پورے ہونے تک ناقص انتخابی عمل کے نتائج تسلیم نہیں کریں اور اس کا بائیکاٹ کریں، جب کہ انہوں نے اپنی متوازن حکومت بنانے کا بھی عندیہ دیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سال 2014 کے افغان صدارتی انتخابات میں بھی اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کے درمیان سخت مقابلہ ہوا تھا۔ عبدااللہ عبداللہ کے شکست تسلیم نہ کرنے پر امریکا نے دونوں حریفوں کے درمیان ثالثی کا کرداد اد ا کرتے ہوئے قومی اتحادی حکومت قائم کرائی تھی۔

ASHRAF GHANI

ABDULLAH ABDULLAH

Tabool ads will show in this div