سانحہ منیٰ ؛ 45 پاکستانی شہید، 14 کی مکہ میں تدفین

کراچی : سانحہ منیٰ میں 45 پاکستانی کی شہادت کی تصدیق ہوگئی، 14 پاکستانیوں کو مکہ مکرمہ میں سپرد خاک کردیا گیا، 62 حجاج تاحال لاپتہ ہیں، پیاروں کی تلاش کیلئے سماء کا مشن جاری ہے۔
وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے بتایا کہ سانحہ منیٰ میں شہید 14 پاکستانی مکہ مکرمہ میں سپرد خاک کردیئے گئے، لاپتہ پاکستانیوں کی تلاش جاری ہے، ناقابل شناخت لاشوں کی پہچان کیلئے فنگر پرنٹس لینے کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔
سانحہ منیٰ میں لاپتہ پاکستانیوں کیلئے قیامت کی گھڑیاں ہیں، پیاروں کی تلاش کیلئے سماء سب سے آگے، سماء کی کاوشوں کے سبب وزارت مذہبی امور کے حکام حرکت میں آئے، ہنگامی فون نمبر کے ساتھ ساتھ، ایس ایم ایس کیلئے بھی نمبر جاری کردیا، شہداء اور لاپتہ پاکستانیوں سے متعلق اپ ڈیٹ بھی کرنا شروع کردیا۔
اگر آپ کا بھی کوئی عزیز لاپتہ ہے تو فوری سماء ہیلپ ڈیسک سے رابطہ کریں۔ واٹس ایپ 03477262222۔
آخری لاپتہ پاکستانی کے اپنے پیاروں سے رابطے تک سماء کا مشن جاری رہے گا۔ سماء