پی ایس ایل5:ملتان سلطانزکی ٹیم میں سپراسٹارزکی انٹری
اسپنرعمران طاہرنےکہاہےکہ لاہورميراگھرہے
شاہد آفريدی اورعمران طاہر نے ملتان سلطانز کا تربيتی کيمپ جوائن کرليا ہے۔ دونوں کھلاڑی اپنی ٹيم کی کاميابی کے ليے پُراميد ہيں۔
لاہور کے قذافی اسٹيڈيم ميں ملتان سلطانز کا تربيتی کيمپ جاری رہا۔ کیمپ میں انگلش بیٹسمین وین میڈسن سمیت شاہد آفریدی اور عمران طاہر نے بھی رپورٹ کردی ہے۔
جنوبی افريقی ليگ اسپنرعمران طاہر نے کہا ہے کہ لاہور ميرا گھر ہے،يہاں کھيلنے کے لئے بے تاب ہوں، پی ایس ایل میں بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا، لیگ کرکٹ میں کوئی بھی ٹیم کامیابی حاصل کرسکتی ہے، کوشش ہوگی کہ میری کارکردگی ٹیم کے کام آسکے۔
سابق کپتان قومی کرکٹ ٹيم شاہد آفريدی کا کہنا تھا کہ کپتان اور کوچ کو مجھ سے بہت توقعات ہيں۔
پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانزکی ٹیم اپنا پہلا ميچ 21 فروری کو کھيلے گی۔
Multan Sultans
PSL 5
تبولا
Tabool ads will show in this div