سيکريٹری جنرل اقوام متحدہ تاريخی دورہ مکمل کرکےواپس روانہ

انتونیو گوتریس نے ٹوئٹر پر شکریہ بھی ادا کیا

پاکستان آئے سيکريٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس تاريخی دورہ مکمل کرکے واپس روانہ ہوگئے۔

انتونيو گوتريس لاہور کے علامہ اقبال ايئرپورٹ سے روانہ ہوئے۔ اقوام متحدہ ميں پاکستان کے مستقبل مندوب منير اکرم نے انتونيوگوتريس کو رخصت کيا۔ سيکريٹری جنرل انتونيوگوتريس کودورہ پاکستان کا يادگاری تصويری البم بھی پيش کيا گيا۔

روانگی سے قبل انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں لکھا کہ وہ اپنا دورہ مکمل کر کے واپس جارہے ہيں۔ وہ لاہور کی ثقافت اور وسيع تاريخ سے بہت لطف اندوز ہوئے۔

انہوں نے شاندار دورے پر پاکستانی عوام کا شکريہ بھی ادا کيا۔ 4 روزہ دورے ميں انتونيوگوتريس نے پاکستان کی اعلیٰ قيادت سے ملاقاتيں اور سيکیورٹی اور خطے ميں امن کيلئے پاکستانی کوششوں کو سراہا۔

انتونيو گوتريس نے پاکستان کے تاريخی و سياحتی مقامات بھی گئے۔ وہ سکھوں کے مقدس مقام گوردوارہ کرتارپور بھی گئے اور سکھوں کمیونٹی کے افراد سے ملاقات کی۔

ANTONIO GUTERRES

UNSG

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div