سجاول میں ٹریفک حادثات، ایک شخص جاں بحق 15 زخمی

زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل

سجاول میں دو مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور 15 کے قریب زخمی ہوگئے، زخمیوں میں کراچی سے شاہ عقیق جانیوالے زائرین بھی شامل ہیں۔

سجاول کی مشہور درگاہ شاہ عقیق سے واپس آنیوالے کراچی کے زائرین کی گاڑی ٹائر پھٹنے کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی، گاڑی الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق زخمی بچوں میں 6 سالہ ماہم، 3 سالہ طوبیٰ، 4 سالہ فاطمہ بھی شامل ہیں، سول اسپتال سجاول میں طبی امداد کے بعد طوبیٰ اور 55 سالہ سکینہ کو تشویشناک حالت کے باعث کراچی منتقل کردیا گیا۔

دوسرا حادثہ کھورواہ روڈ پر سوزوکی پک اپ اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں ہوا، جس میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جس کی شناخت 55 سالہ دھن جی کولہی کے نام سے ہوئی ہے، واقعے میں 4 افراد زخمی بھی ہوگئے۔

sajawal

Tabool ads will show in this div