گومل یونیورسٹی کے طلباء کا احتجاج، متعدد گرفتار

حالیہ فیسوں اور چھٹیوں کیخلاف مظاہرے

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے احتجاج کرنے والے گومل یونیورسٹی کے متعدد طلباء کو گرفتار کر لیا ہے۔

طلباء متحدہ محاز نے احتجاج کرتے ہوئے مرکزی کیمپس کے گیٹ بند کر دیے تھے جبکہ مین انڈس ہائی وے کو بھی ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا تھا۔

احتجاج کی وجہ سے دونوں اطراف پر گاڑی کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس کے بعد سندھ و بلوچستان سے آنے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

 حالات پر قابو پانے کےلیے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی جہاں پولیس اور طلبہ کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔

طلباء کا کہنا ہے کہ وہ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے فیسوں میں اضافہ کے خلاف احتجاج کر رہے تھے کہ پولیس نے ان پر لاٹھی چارج شروع کر دیا۔

مظاہرین کے مطابق مطالبات پورے نہ ہونے تک گومل یونیورسٹی مکمل بند رہے گی۔ مطالبہ کیا گیا کہ گومل یونیورسٹی کے طلباء پر درج ایف آئی آر بھی ختم کی جائیں۔

دوسری جانب یونیورسٹی انتظامیہ نے 19 فروری سے یکم مارچ تک چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

DERA ISMAIL KHAN

Gomal University

Tabool ads will show in this div