سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس:متاثرین 13سال سے انصاف کے منتظر

بھارت مجرموں کی پشت پناہی کرتا رہا

سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کو13 برس بیت گئے۔ دہشتگردی کی اس کارروائی میں 68  افراد جان سے گئے تھے۔ بھارت مجرموں کو سزا دینےکے بجائے ان کی پشت پناہی کرتا رہا۔

اٹھارہ فروری 2007 کی رات ساڑھے 11 بجے لاہور سے دہلی جانے والی سمجھوتہ ایکسپریس کو پانی پت ہریانہ کےقریب دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا۔ دوبم دھماکوں کے نتیجے میں 68 افراد جان سے چلے گئے تھے جن میں زیادہ تعداد پاکستانیوں کی تھی۔

بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا۔ سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے مرکزی ملزم آسیم آنند سمیت انتہا پسند تنظیم کے دیگر کارکنوں نے اقرارِجرم کیا لیکن نریندر مودی کی حکومت آتے ہی مجرموں کو ضمانت مل گئی۔ سانحےکےمتاثرین آج بھی انصاف کے منتظر ہیں۔

پاکستان بھی بارہا بھارت سے مطالبہ کرچکا ہے لیکن نریندر مودی حکومت نے کوئی خاطر خواہ کارروائی نہیں کی ہے۔

SAMJHAUTA EXPRESS

Tabool ads will show in this div