پاکستان امن مشنزمیں سب سے بڑا شراکت دار ہے: وزیر اعظم

172.16.16.9_07_20150929100026390

نیویارک: وزيراعظم نواز شريف کا کہنا ہے کہ امن فورسز کو دہشت گردي کے ليے استعمال نہ کيا جائے، امن مشن عملی طور پر دنیا کو جنگ سے بچانے کا ہراول دستہ ہے۔

نيويارک ميں امن کانفرنس سے خطاب ميں وزيراعظم نواز شريف نے عالمی رہنماؤں کو یکجا کرنے پر براک اوباما کو مبارک باد دی۔ وزير اعظم کا کہنا تھا نیلا ہیلمٹ دنیا بھرمیں امن کی علامت سمجھاجاتا ہے، امن فورسز کو دہشت گردي کےليے استعمال نہ کيا جائے۔

وزيراعظم نے کہا کہ امن مشن عالمی امن اورسلامتی کا ضامن ہے اور پاکستان امن مشنزمیں سب سے بڑا شراکت دار ہے۔

172.16.16.9_07_20150929100023862

کانفرنس سے خطاب ميں وزيراعظم کا کہنا تھا ہماری پیشہ ور اور بہترین تربیت یافتہ فورس امن مشن سے کبھی پیچھےنہیں ہٹی، پاکستان کے امن دستے دنیا کے مشکل ترین محاذوں پرموجود ہیں اور پاکستان امن مشن کی راہ متعین کرنے میں ہمیشہ آگے رہا ہے۔

وزيراعظم نے اس عزم کا اظہار کيا کہ پاکستان اقوام متحدہ کوبہترین کمانڈرز، افسران اورمبصرین ديتا رہے گا۔ امن کانفرنس کے دوران وزيراعظم کي امريکي صدر براک اوباما اور برطانوي ہم منصب سے بھي ملاقات ہوئي۔ سماء

PM

British pm

US president

UNITED NATION

UNGA

peace conference

peace mission

world peace

Tabool ads will show in this div