پارلیمنٹ لاجز، مریم اورنگزیب کے فلیٹ میں آگ لگ گئی
فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف
اسلام آباد میں پارلیمنٹ لاجز کے تیسرے فلور پر واقع مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے فلیٹ میں آگ لگ گئی۔
پولیس کے مطابق قومی اسمبلی کی ممبر کے بلاک اے سوٹ نمبر 302 میں آگ لگی۔
فائر بریگیڈ کا عملہ اور لاجز پولیس آگ بجھانے میں مصروف ہے۔ مریم اورنگزیب کے فلیٹ میں ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فی الحال کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔