یواین سیکرٹری جنرل اداکارہ ماہرہ خان کے شکرگزار

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس نے غیرمعمولی تعاون پر اداکارہ ماہرہ خان اور تمام پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
انتونیوگوتریس پاکستان کے 4 روزہ دورے پرموجود ہیں۔ جہاں انہوں نے پاکستان میں مہاجرین کی سفیربرائے خیرسگالی ماہرہ خان سے ملاقات کی۔
انتونیوگوتریس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی اور ماہرہ خان کی تصویرشیئر کرتے ہوئے لکھا ’’ افغان مہاجرین کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی کے 40 سال مکمل ہوئے۔ اس موقع پرماہرہ خان سے ملاقات کرکے بہت اچھا لگا‘‘۔
As we mark 40 years of Pakistan’s solidarity with Afghan refugees, it was a pleasure to meet @Refugees Goodwill Ambassador @TheMahiraKhan
I thank her and all Pakistanis for their extraordinary support. pic.twitter.com/wsdsSestCk — António Guterres (@antonioguterres) February 17, 2020
یو این سیکریٹری جنرل نے مزید لکھا کہ غیرمعمولی تعاون کرنے پر میں ماہرہ خان سمیت تمام پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ انتونیوگوتریس اتوار 16 فروری کو پاکستان پہنچے تھے۔ وہ آج دربار صاحب کرتار پور کا دورہ کریں گے۔
اپنے دورے کے دوران سیکریٹری جنرل 3 روز لاہورمیں گزاریں گے۔ جہاں وہ انٹر فیتھ لیڈرز سے ملاقات اور لمز یونی ورسٹی کا دورہ کرنے کے علاوہ بادشاہی مسجد اور شاہی قلعہ بھی جائیں گے۔