ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس موبائل کے قریب دھماکا
دھماکے میں اہل کار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان میں کلاچی کے مقام پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے سے اہل کار شہید، جب کہ دو زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ڈی آئی خان کی تحصیل کلاچی میں پولیس موبائل معول کے گشت پر تھی۔ پولیس موبائل کو سڑک کنارے نصب بارودی مواد سے نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
دھماکے میں شہید اہل کار کا جسد خاکی اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ڈی آئی خان ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔