اورنج لائن ٹرین، بجلی کی ٹرانسمیشن لائن بچھانے سے روکدیاگیا

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا درختوں کی کٹائی پر اظہاربرہمی

لاہور ہائیکورٹ نے لیسکو کو اورنج لائن ٹرین کيلئے بجلی کی ٹرانسمیشن لائن بچھانے سے روک دیا، چیف جسٹس نے کینال روڈ پر درختوں کی کٹائی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پی ايچ اے سے جواب طلب کرليا۔

لاہور ہائیکورٹ میں کینال روڈ پر درختوں کی کٹائی کیخلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی، درخواست گزاروں کے وکلاء نے بتایا کہ کینال ہیرٹیج پارک ہے، قانون کے مطابق یہاں درخت نہیں کاٹے جاسکتے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ پوری دنیا میں انڈر گراؤنڈ تار بچھائے جاتے ہيں، وہ اس پر حکم امتناعی دے رہے ہيں۔

لیسکو کے وکیل نے حکم امتناع نہ دینے کی استدعا کی اور بتايا اس ٹرانسمیشن لائن سے اورنج لائن کو بجلی دی جائے گی۔

چیف جسٹس کے استفسار پر عدالت کو بتایا گیا کہ جلو کے قریب 46 درخت کاٹے گئے، جسٹس مامون رشید شیخ نے محکمہ جنگلات کے نمائندے سے سوال کیا کہ انہیں کس نے درخت کاٹنے کی اجازت دی؟۔

عدالت نے پارکس اينڈ ہارٹيکلچر اتھارٹی کے ڈائريکٹر جنرل کو طلب کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے شق وار جواب طلب کر لیا۔ چیف جسٹس نے درختوں کی کٹائی کے حکم امتناعی میں بھی توسیع کردی۔

ORANGE LINE TRAIN

Tabool ads will show in this div