افغان متحارب گروپوں کوايک ساتھ بٹھاناچيلنج ہے،زلمےخليل زاد

بہت جنگ ہوچکی

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ بہت جنگ ہوچکی، افغانستان کو اندرونی مسائل کا سامنا ہے، بڑا مسئلہ اور چیلنج افغان متحارب گروپوں کو ايک ساتھ ميز پر بٹھانا ہے۔

اسلام آباد میں ہونے والی عالمی افغان مہاجرین کانفرنس کے ایک سیشن میں گفت گو کرتے ہوئے امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد نے کہا کہ افغانستان ميں بہت جنگ ہوچکی،امريکا افغانستان سمیت خطے میں پائيدار امن چاہتا ہے۔

نمازئندہ خصوصی نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کو بیرونی سے زیادہ اندرونی مسائل کا سامنا ہے، افغان متحارب گروپوں کو ايک ميز پر بٹھانا چيلنج ہے۔

انہوں نے کہا کہ امريکا اور طالبان ميں امن معاہدہ امن کی راہ ہموار کرے گا، امن معاہدے سے پاک افغان تجارتی تعلقات بھی شروع ہونگے۔

افغان مہاجرین اور افغانستان میں امن سے متعلق مذاکراے میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگونتریس، پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیراعظم کی معاون خصوصی، ثانیہ نشتر بھی شامل تھیں۔

ZALMAY KHALILZAD

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div