فلم’’قائداعظم زندہ باد‘‘کی شوٹنگ مکمل ہونے پرفہد اورماہرہ کےدلچسپ تاثرات
معروف ڈائریکٹرزنبیل قریشی اورفضا علی میرزا کی آنے والی فلم ’’ قائداعظم زندہ باد ‘‘ کی شوٹنگ مکمل کرلی گئی۔ فلم کے مرکزی کرداروں میں فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان شامل ہیں۔
فلم کی کہانی ایکشن اور مزاح پر مبنی ہے، شوٹنگ مکمل ہونے پر ماہرہ اور فہد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراس حوالے سے تاثرات شیئر کیے۔
فہد مصطفیٰ نے ڈائریکٹرنبیل قریشی کے ہمراہ لی جانے والی تصویر شیئر کی جس میں دونوں خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہے ہیں۔ اداکار نے لکھا ’’ 3 ماہ کی لگا تار شوٹنگ کے بعد ہم ایسے دکھتے ہیں ‘‘۔
After 3 months of nonstop shoot this how we look ?@nabeelqureshi #QuaidEAzamZibdabad pic.twitter.com/brpY6GfDjN
— Fahad Mustafa (@fahadmustafa26) February 15, 2020
دوسری جانب فلم کی ہیروئن ماہرہ خان نے فلم کے ایک منظر سے اپنی اور فہد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ ختم ہورہی ہے۔
Wrappin’ it up with some love ???? #QuaideazamZindabaad @fahadmustafa26 pic.twitter.com/oKzBEZ3YlU
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) February 15, 2020
فلم ’’قائداعظم زندہ باد ‘‘ میں فہد اورماہرہ پہلی بار بطور ہیرو ہیروئن ایک دوسرے کے مقابل ہوں گے۔اس سے قبل ماہرہ نے فہد کی فلم ’’ایکٹران لاء‘‘ میں خصوصی شرکت کی تھی جسے نبیل قریشی نے ہی ڈائریکٹ کیا تھا۔
ایک انٹرویو میں ڈائریکٹر نبیل قریشی نے بتایا تھا کہ اس ایکشن کامیڈی فلم میں فہد مصطفیٰ ایک پولیس افسر کا کردار نبھائیں گے۔ شوٹنگ میں تعاون کرنے پر نبیل نے حال ہی میں آئی جی سندھ کا شکریہ ادا کیا۔
امکان ہے کہ فلم رواں سال عید الضحیٰ کے موقع پر ریلیز کیا جائے گی۔
یاد رہے کہ ڈائریکٹر نبیل قریشی اور فضا علی میرزا نامعلوم افراد ، نامعلوم افراد2، ایکٹران لاء اور لوڈ ویڈنگ جیسی ہٹ فلمیں پروڈیوس کرچکے ہیں۔