شریف خاندان کے دفاترپرپروفیشنل ڈاکہ ماراگیا، ن لیگی رہنماء

عطاء تارڑ اور عظمیٰ بخاری کی میڈیا سے گفتگو
Feb 15, 2020

مسلم ليگ نون کے رہنماء عطا تارڑ اور عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ شريف خاندان کے دفاتر پر پروفيشنل ڈاکوؤں کی طرح ڈاکہ مارا گيا، نيب والے 5 سے 7 ٹرک سامان ساتھ لے گئے ہيں، دفتر میں توڑ پھوڑ بھی کی۔

نیب لاہور کی ٹیم نے منی لانڈرنگ کیس میں شریف فیملی کے دفاتر پر چھاپے مار کر اہم ريکارڈ تحويل ميں لے ليا، نيب اہلکار چیف فنانشل آفیسر کے دفتر سے دستاویزات، لیپ ٹاپ اور فائليں ساتھ لے گئے۔ نيب ذرائع کا کہنا ہے کہ ان دفاتر سے منی لانڈرنگ اور بے نامی ٹرانزيکشنز کا نيٹ ورک چلتا رہا۔

لاہور ميں مسلم لیگ ن کے دفتر کا دورہ کروانے کے بعد ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنماؤں نے کہا کہ عمران خان اور شہزاد اکبر کا نیب کے ساتھ گٹھ  جوڑ ہے، نیب کے ذریعے سیاسی مخالفین کو اذیت دی جارہی ہے، ہم نواز شريف کی صحت کی وجہ سے خاموش ہيں۔

انہوں نے کہا نیب کیخلاف عدالت میں جائيں گے، ضرورت پڑنے پر زمان پارک کا رخ کيا جائے گا۔

مزید جانیے : نیب کاشریف فیملی گروپ کےدفاترپرچھاپہ،اہم ریکارڈقبضےمیں لےلیا

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کا ریکارڈ بھی عوام کے سامنے پیش کریں، عمران نیازی نے ملکی معیشت تباہ کردی ہے، وزیراعظم بتائيں ان کے گھر زمان پارک پر 8 سے 10 کروڑ روپے کس نے لگائے۔

دوسری جانب نون ليگ کی ترجمان مريم اورنگزيب نے دفاتر پر نیب کے چھاپوں کو حکومت کا تماشہ قرار ديا، ان کا کہنا ہے کہ عمران مافیا جو مرضی کرلے، اس کی کرپشن، نالائقی اور نااہلی اب چھپنے والی نہیں۔

Tabool ads will show in this div