اب کوئی آئین پر شب خون نہیں مارسکے گا: چيف جسٹس
اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد: چیف جسٹس افتخارمحمد چودھری نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوری ادارے مضبوط ہیں۔ اب جمہوریت اور آئین پر شب خون نہیں مارا جا سکے گا ۔
سپریم کورٹ بار کی ایگزیکٹو باڈی کی جانب سے دیئے گئےعشائیے سے خطاب میں چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے جب بھی جمہوریت پر شب خون مارا گیا تو شدت کے ساتھ اس کی مخالفت نہیں کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی کے لئے وکلاء نے جانوں کا نذرانہ دیا اورقید و بند کی صعبوبتیں برداشت کیں۔ سماء
پر
law
increase
risks
تبولا
Tabool ads will show in this div