وزیرِریلوےکالاہورسےگوجرانوالہ شٹل ٹرین چلانےکااعلان

وزیرریلوےشیخ رشید نے بتایا ہے کہ 5سال ميں ريلوے کا خسارہ ختم کريں گے، لاہور سے گوجرانوالہ شٹل ٹرین کا کرایہ 100 روپے ہوگا، ریلوے نے ترک کمپنیوں کے ساتھ بہت سے معاہدے کیے ہیں،کراچی سرکلر ریلوے پرسپریم کورٹ نے ہمیں وقت دیا ہے۔
لاہور میں وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی ہماری سب سے بڑی دشمن ہے، ریلوے نےبھی ترکی کے ساتھ معاہدے کئے ہیں، ہم ملکی معیشت کو آگے لے کر جانا چاہتے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ گوجرانوالہ سے لاہور شٹل سروس ٹرین چلے گی جس کا 24 فروری کو افتتاح کریں گے،اس کا100 روپے کرایہ ہوگا،پہلے روز آدھا کرایہ ہوگا۔
انھوں نے بتایا کہ کراچی سرکلرریلوے پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے مل کر حل نکالیں گے،پچاس پچاس فٹ ریلوے کی زمینیں خالی کروائیں گے اور ریُنجرز کو بھی بلائیں گے، کراچی کی ايک عمارت بھی بک گئی تو خسارہ اس سال ختم ہوجائے گا۔
شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ ميرے حلقےميں ايک انچ ريلوے کی زمين پر قبضہ نہيں، اگرقبضہ ہوا تو سب سے پہلے وہ خالی کراؤں گا۔ وزیرریلوے نے بتایا کہ سپريم کورٹ نے کراچی کی زمين بيچنے کا آئيڈيا ديا،چیف جسٹس کی ہدایت پر72 سال سے پہلے کوئی بزنس پلان نہ تھا، کراچی کی ايک عمارت بھی بک گئی تو خسارہ ختم ہوجائے گا۔
انھوں نے مزید کہا کہ ایم ایل ون کی قوم کو مبارک باد دینا چاہتا ہوں،28 فروری سے پہلے پلان مکمل کرلیں گے۔