کابل : افغان صدر اشرف غني کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے تعلقات برادرانہ نہيں ہيں، بلکہ يہ دو رياستوں کے تعلقات ہيں۔
کابل اقتدار کو ايک سال مکمل ہونے پر افغان صدر نے بي بي سي کو انٹرويو دیتے ہوئے سابق صدر کرزئی کی زبان بولنے لگے، اپنے انٹرویو میں اشرف غنی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ایک ہی مؤقف اپنانا چاہیے، چاہے اس کا نشانہ وہ خود ہو یا پھر کوئی اور ملک۔
اشرف غنی کا کہنا تھا کہ پاکستان ایسا نہیں کر سکتا کہ اپنے ملک میں تو دہشت گردی کے خلاف سخت مؤقف اپنائے مگر افغانستان کو برباد کرنے والوں کيلئے الگ مؤقف اختيار کرے، افغان صدر نے کہا کہ اُن کي ڈکشنری میں دو ریاستوں کے درمیان تعلقات میں مایوسی کا لفظ نہیں ہے۔
اشرف غنی نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان امن کو بنیادی ضرورت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک امن قائم نہيں ہوگا دہشت گردوں کي پناہ گاہيں ختم نہيں ہوسکيں گي۔ سماء