اسلام آباد : سانحہ منٰی سے متعلق فوکل پرسن طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے 1100شہداء کی تصاویر جاری کردیں گئی ہیں، جب کہ زخمی افراد کو اسپتالوں میں طبی امداد دی جارہی ہے، متاثرین کے دکھوں کا مداوا کرتے ہوئے طارق فضل نے حکومت کی جانب سے حکومت شہداء کے خاندانوں کیلئے5،5لاکھ روپے امداد کا اعلان بھی کیا۔
اسلام آباد میں سانحہ منیٰ سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے فوکل پرسن طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ شہداء کے لواحقین کو سرکاری خرچ پر عمرے پر بھیجا جائیگا، حکومت پاکستان شہداء کے خاندانوں کو پانچ ، پانچ لاکھ روپے امداد دیگی، جب کہ شہداء کے لواحقین کو ہر طرح سے آگاہ رکھا جائے گا۔
طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ 228لاپتا حجاج کو عزیز و اقارب سے ملا دیا گیا، 68پاکستانی اب بھی لاپتا ہیں، جس میں سے لاپتا 63افراد میں سے 36پرائیویٹ اور 27سرکاری طور پر گئے، سانحہ منیٰ میں40پاکستانی شہید ہوئے، جب کہ 35زخمی ہوئے، زخمی افراد کو اسپتالوں میں طبی امداد دی جارہی ہے۔
سعودی حکام کی جانب سے دی گئی تفصیلات کا ذکر کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ 1100شہداء کی تصاویر سعودی حکومت نے جاری کر دیں، شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، منیٰ سانحے ميں1100افراد شہيد ہوئے، ہمارے پاس1100افراد کی فہرست موجود ہے۔ سماء