سانحے میں 40 پاکستانی حجاج کرام شہید ہوئے،وزیر مذہبی امور

Sardar Yousuf Sot 1800 28-09 ریاض : وزیر مذہبی امور سردار یوسف کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی میڈیا پر پاکستانی حجاج سے متعلق خبروں میں کوئی حقیقت نہیں، سانحے میں اب تک چالیس پاکستانی حجاج کے شہید ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، جب کہ 68 پاکستانی حجاج اب بھی لاپتا ہیں۔ مکہ مکرمہ میں سماء کے نمائندے فیضان احمد سے خصوصی گفت گو میں وزیر مذہبی امور سردار یوسف کا کہنا تھا کہ لاپتا دو سو بیس سے زائد حجاج کو تلاش کیا جاچکا ہے، دیگر کو تلاش کرنے کی کوششیں بھی جاری ہیں، وفاقی وزیر مذہبی امور کے مطابق اب تک چالیس پاکستانی حجاج کرام کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے، جب کہ لاپتہ پاکستانیوں کی تعداد68 ہے۔ سردار یوسف کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں، تمام حجاج کی واپسی تک حج مشن اپنا کام جاری رکھے گا، حکومت کی جانب سے شہداء کے لواحقین کو اطلاع فراہم کی جاچکی ہے، پالیسی کے تحت شہداء کی تدفین سعودی عرب میں ہی کی جائے گی، سانحہ کیسے ہوا اس کی تحقیقات سعودی حکومت کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معاملے کو جلد از جل حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، مسائل کے حل تک میں سعودی عرب ہی میں رہوں گا۔ سماء

Missing Person

#MinaStampede

Sardar Yousuf

Minna Incident

DG Hajj

Abu Akif

Ambassador Manzoor ul Haq

PM NOTICE

Tabool ads will show in this div