سرجانی ٹاؤن سے دو لاشیں برآمد،ایک آدھی جلی ہوئی ہے

Sep 28, 2015
POLICE MAN KILLED EX KHI 07-01کراچی : سرجاني ٹاؤن کے علاقے گلشن نور سے دو افراد کي لاشيں برآمد کی گئی ہیں، دونوں مقتولین کی شناخت نہیں ہوسکی۔ پولیس کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے گلشن نور سے دوپہر کو دو افراد کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں مقتولين کو تيز دھار آلہ سے قتل کيا گيا، سفاک قاتلوں نے ايک لاش کو جلانے کي کوشش بھی کي۔ مقتولين کي عمريں تيس سے چاليس سال کے درميان ہيں، دونوں مقتولين کي شناخت نہيں ہوسکي۔ ضروری کارروائی کیلئے لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سرجانی کے علاقوں سے مختلف اوقات میں نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ سماء

DEAD BODIES

UNKNOWN

Tabool ads will show in this div