عبدالغنی مجید کی طبی بنیادوں پر ضمانت منظور
اسلام آباد کے اسپتال میں زیر علاج رہیں گے
[caption id="attachment_1738777" align="alignnone" width="640"]
فوٹو: اے ایف پی[/caption]

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی اکاؤنٹس کيس کے ملزم عبدالغنی مجید کی طبی بنیادوں پر ضمانت منظور کرلی۔
عدالت نے 10 کروڑ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔
عدالتی حکم کے مطابق عبدالغنی مجید اسلام آباد کے اسپتال میں زیرعلاج رہیں گے اور ہر پیشی پر پیش ہوں گے۔
واضح رہے کہ سندھ میگا منی لانڈرنگ کیس اور جعلی اکاؤنٹس سمیت اومنی گروپ کے سربراہان کو کئی مقدمات کا سامنا ہے۔