لاہور : حجاز مقدس سے حاجیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا، لاہور ايئرپورٹ پر جذباتي مناظر ديکھنے کو ملے، جب حجاج کرام پرنم آنکھوں کے ساتھ سانحہ منیٰ کا ذکر کرتے رہے۔
لاہور ائیرپورٹ کا بین الاقوامی آٓمد کا لاؤنج اس وقت جذباتی مناظر سے بھر گیا جب پہلی پرواز لاہور ایئرپورٹ پہنچی، جہاں ہر آنکھ کو اپنے پياروں کي تلاش میں تھی اور جیسے ہی حجاج لاونج سے باہر آئے، انتظارميں کھڑے افراد بے ساختہ ان سے لپٹ گئے۔
خيروعافيت پوچھتے ہی سانحہ مني کا سوال لبوں پر آگیا اور جواب ميں حجاج قيامت صغريٰ کا منظر بيان کرتے رہے۔ شہدا اور لاپتا افراد کے لیے اظہار افسوس کرتے ہوئے اپنے پياروں کے زندہ سلامت لوٹنے پر حجاج کے اہل خانہ خوش تھے۔ حجاز مقدس سے لوٹنے والے سعودي عرب ميں تعينات پاکستاني حکام کے ناروا سلوک کا شکوہ بھي کرتے رہے۔ سماء