منیٰ سانحہ میں شہید پاکستانیوں کی تعداد 43 ہوگئی
کراچی : منیٰ ميں لاپتہ پاکستانی مياں بيوی کی شہادت کی تصديق ہوگئی، نصر اقبال اور نوشين بخاری کا تعلق بنوں ڈوميل سے تھا، سانحے میں شہید پاکستانیون کی تعداد 43 تک جا پہنچی ہے،جب کہ دو سو بیس سے زائد افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔
سانحہ منیٰ میں شہید پاکستانیوں کی تعداد 43 ہوگئی، بنوں کے علاقے ڈومیل سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی نصر اقبال اور نوشین کی شہادت کی بھی تصدیق ہوگئی۔
ڈوميل ايف آر بنوں کا نصر اقبال اپنی اہليہ نوشين بخاری کے ساتھ مناسک حج ميں مصروف تھا کہ منیٰ ميں بھگدڑ مچ گئی، دونوں لاپتہ ہوگئے، خاندانی ذرائع کے مطابق دونوں مياں بيوی کی شھادت کی تصديق ان کے گروپ کے ساتھيوں نے کردی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف اور نوشین کی تدفين مکہ ميں کی جائے گی، شہيد مياں بيوی نے پسماندگان ميں 2 بيٹے 11 سالہ مامون اقبال اور 9 سالہ امن اقبال سوگوار چھوڑے ہيں۔
سانحہ منیٰ میں لاپتہ پیاروں کی تلاش میں لوگ دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں، شوہر مل گیا تو اہلیہ کا پتہ نہیں، غمزدہ خاندانوں نے حکومت سے فریاد کی اپیل کردی۔
پیاروں کی تلاش میں مدد کیلئے سماء نے بھی ہیلپ ڈیسک قائم کردی، آپ کا بھی کوئی عزیز لاپتہ ہے تو سماء کے نمبرز پر واٹس ایپ اور ایس ایم ایس کریں۔
واٹس ایپ : 03477262222
پی ٹی سی ایل : 02132270831
سماء