سانحہ منیٰ، دفتر خارجہ اور وزارت مذہبی امور کے حکام سینیٹ میں طلب

RAZA RABBANI KHI PKG 12-03

اسلام آباد : چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے سانحہ منیٰ میں پاکستانیوں کی گمشدگی کا نوٹس لے لیا، دفتر خارجہ اور وزارت مذہبی امور کے حکام کو  5 اکتوبر کو سینیٹ میں طلب کرلیا۔

چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے منیٰ میں حجاج کرام کے لاپتہ ہونے پر وزارت مذہبی امور اور دفتر خارجہ حکام کو طلب کرلیا۔

چیئرمین سینیٹ کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ دونوں وزارتوں کے ذمہ داران 5 اکتوبر کو سینیٹ اجلاس میں پیش ہوکر سانحہ منیٰ پر بریفنگ دیں اور گمشدہ افراد کی تلاش سے متعلق اقدامات سے ایوان کو آگاہ کریں۔ سماء

Missing Person

#MinaStampede

Minna Incident

DG Hajj

Abu Akif

Ambassador Manzoor ul Haq

Tabool ads will show in this div