اٹک میں ذخیرہ اندوزی کےخلاف کریک ڈاؤن

چاول اور چینی سے بھرے گودام پکڑ گئے

اٹک میں اسپیشل برانچ کی خفیہ رپورٹ پر ذخیرہ اندازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔

جمعرات کو  انتظامیہ نے حضرو اور اٹک میں بڑی کاروائی کی۔ کارروائی کے دوران چاول اور چینی سے بھرے گودام پکڑ گئے۔ گوداموں سے 48 سو بوری چاول،678 بوری چینی برآمد کرلی گئی۔

انتظامیہ نے اسپیشل برانچ پولیس کی موجودگی میں بھاری جرمانوں کے بعد گودام سیل کردیا۔ انتظامیہ نے موقف دیا کہ رمضان میں چاول اور چینی مہنگے داموں فروخت ہونا تھے۔ اسپیشل برانچ نے علاقہ ایڈمنسٹریشن کے عدم تعاون پر مبنی رپورٹ لاہور آفس کو دے دی ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آئندہ پکڑا گیا سامان سرکاری نرخوں پرعوام میں فروخت کردیاجائےگا جبکہ انجمن تاجران نے بھی کاروائی کو اچھا اقدام قرار دیا ہے۔

ATTOCK

Tabool ads will show in this div