بچوں پر تشدد، گلوکار شہزاد رائےنےعدالت سے رجوع کرلیا
پاکستان کے معروف گلوکار شہزاد رائے نے بچوں پر تشدد اور جسمانی سزا پر پابندی کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائردرخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ تعلیمی اداروں میں بچوں کو سزا دینا معمول بن چکا ہے، تشدد اور سزا کی خبریں آئے روز میڈیا میں آ رہی ہیں جبکہ پڑھائی میں بہتری کیلئے بچوں کی سزا کو ضروری تصور کیا جاتا ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ بچوں کےحقوق کےحوالے سے پاکستان 182 ممالک میں سے 154 پوزیشن پر ہے، سپارک رپورٹ کے مطابق سالانہ 35000 بچے سزا کی وجہ سے اسکول چھوڑ رہے ہیں۔
Islamabd High Court is hearing my petition on behalf of @ZindagiTrust to criminalise corporal punishment tomorrow, February 13th @ 9am.Please join me to cover this hearing #EndCorporalPunishment #RepealSection89 pic.twitter.com/fpoPVI614G
— Shehzad Roy (@ShehzadRoy) February 12, 2020
درخواست میں استدعا کی گئی کہ اسکولز، جیل اوربحالی مراکز میں بچوں کی جسمانی سزا پرپابندی عائد کی جائے اور جسمانی وذہنی تشدد سے محفوظ رکھنے کیلئے حکومت کو اقدامات کی ہدایت کی جائےاور تحفظ یقینی بنانے کیلئے فوری حکم امتناع جاری کیا جائے۔
شہزاد رائے کی جانب سے دائردرخواست میں وزارت داخلہ، قانون، تعلیم اور انسانی حقوق کے سیکرٹریز سمیت آئی جی پولیس اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے۔