ہانیہ کیلئےعاصم اظہرکی سرپرائزبرتھ ڈے پارٹی
سالگرہ میں اقراء ، یاسر اوردیگر بھی شریک
اداکارہ ہانیہ عامراورگلوکار عاصم اظہرایک دوسرے کے قریبی دوست ہیں، گزشتہ روز ہانیہ کی 23 ویں سالگرہ پرعاصم نے ایک سرپرائز برتھ ڈے پارٹی کا اہتمام کیا۔
ہانیہ کے لیے یہ پارٹی کراچی کے الہ دین پارک کے سُپراسپیس میں رکھی گئی تھی جہاں تک عاصم اظہرانہیں گاڑی سے ہی آنکھوں پرپٹی باندھ کر لیکرگئے۔
اس سرپرائز پارٹی کے میزبان بھی عاصم ہی تھے۔ ہانیہ نے انسٹا اسٹوریز میں اپنی سالگرہ کے کیک، تحائف، مہمانوں کا ہلہ گلہ اور موج مستی کرتے ہوئے ویڈیوز اور تصاویرشیئر کیں۔
ہانیہ اور عاصم کے شوبز ساتھیوں میں سے اداکارہ اقراء عزیز، یاسرحسین، علی رحمان خان، فیشن ڈیزائنر نومی انصاری بھی اس سرپرائز پارٹی کا حصہ تھے۔
یاسر حسین نے بھی اس حوالے سے پوسٹ شیئر کی۔