لاہور: آن لائن ٹیکسی ڈرائيور کاقتل، 5افراد کیخلاف مقدمہ درج
لاہور ميں آن لائن ٹيکس سروس کے ڈرائيور کو اغواء کے بعد قتل کر ديا گيا، پوليس نے پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ايک شخص کو حراست ميں لے ليا۔
نو فروری کو نواب ٹاون کی حدود سے اغواء ہونے والے سيد رضا حسين کی لاش گزشتہ روز کاہنہ کے علاقے سے ملی ۔
مقتول کے زير استعمال گاڑی کے ٹريکر کی مدد سے ايک نوجوان کو حراست ميں لے ليا گيا،جس نے قتل کی واردات کا اعتراف کرليا ہے۔
مقتول کے قريبی رشتہ دار کے مطابق يہ لڑکا آن لائن ٹیکسی چلاتا تھا، اس کے دوستوں کے ساتھ کوئی جھگڑا چل رہا تھا وہ اسے ساتھ ليکر چلے گئے اور ہلوکی ليجا کر قتل کرديا تاہم پوليس ابھی تفتيش کررہی ہے۔
پوليس کے مطابق زيرحراست ملزم کے بيان کی روشنی ميں قتل ميں ملوث ديگر ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہيں ۔
قتل کی ابتدائی وجوہات ميں کسی لڑکی کے معاملے ميں چپقلش کے شواہد بھی ملے ہيں ليکن پوليس کسی حتمی نتيجے پر پہنچنے کےليے ابھی تفتيش جاری رکھے ہوئے ہے ۔