ویمن طائی چیمپئن شپ پنجاب نے جیت لی

جھنگ میں ويمن طائی چیمپین شپ کا انعقاد ہوا جس میں چاروں صوبوں کی خواتین ٹیموں نے حصہ لیا، پنجاب کی لڑکیاں بازی لے گئیں۔
جھنگ کے اسپورٹس کمپلیکس میں آل پاکستان ویمن طائی چیمپئن شپ کا انعقاد ہوا، چاروں صوبوں کی خواتین کھلاڑیوں نے ایک دوسرے پر خوب مکوں کی بارش کی۔
مقابلے ميں پنجاب نے پہلی، بلوچستان نے دوسری اور سندھ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
خواتین کھلاڑیوں نے چیمپئن شپ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے مقابلے ہوتے رہنے چاہئیں تاکہ لڑکیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بھرپور موقع ملے۔
منتظمین کا کہنا تھا ان مقابلوں کے انعقاد کا مقصد چاروں صوبوں سے بہتر ٹیلنٹ کی تلاش ہے، بہترین کھلاڑیوں کو منتخب کرکے ایران میں 2 مارچ سے ہونیوالے طائی چیمپئن شپ میں بھیجا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر فیصل جبوآنہ نے جیتنے والی ٹیم اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔