ڈرامہ ’’عہدوفا‘‘کے کرداروں کی پرانی تصویر وائرل

سوشل میڈیاصارفین کو فلم ’’تھری ایڈیٹس‘‘ یادآگئی

آئی ایس پی آر کا پیش کردہ ڈرامہ ’’عہد وفا ‘‘ ناظرین میں بیحد پسند کا جا رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ ڈرامے کے 2 مرکزی کرداروں کی ایک پرانی تصویرسوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

ملک شاہ زین (عثمان خالد بٹ ) اور شہریار (احمد علی اکبر) کی یہ تصویر نوعمری کے دورکی ہے جسے اداکار عثمان مختار نے شیئر کیا۔

عثمان خود بھی اس تصویرکا حصہ ہیں۔ پہلی نظر میں دیکھنے پرعثمان خالد بٹ تو پھر بھی پہچانے جارہے ہیں لیکن احمد علی اکبر اور عثمان مختار اب کافی حد تک تبدیل ہوچکے ہیں۔

عثمان مختار کی پوسٹ پر عثمان خالد بٹ اپنے تبصرے میں دل کھول کرہنسے۔

ایک صارف نے تبصرے میں لکھا فلم ’’تھری ایڈیٹس ‘‘ پاکستان میں بنتی تو یہی تینوں کاسٹ کیے جاتے۔

ڈرامہ ’’عہد وفا ‘‘ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی پیشکش اورلارنس کالج مری میں گہری دوستی کے بندھن میں بندھنے والے 4 دوستوں کی کہانی ہے۔ڈرامے کے لکھاری مصطفیٰ آفریدی اور ہدایتکار سیفی حسن ہیں۔

کاسٹ میں عثمان خالد بٹ، احد رضا میر، وہاج علی اور احمد علی اکبر کے علاوہ زارا نور عباس، علیزے شاہ، حاجرہ یامین اور ونیزہ احمد شامل ہیں۔

Osman Khalid Butt

Ahmed Ali Akbar

EHD-E-WAFA

Tabool ads will show in this div