ترقیاتی اہداف کیلئے ٹھوس اقدامات کررہے ہیں، وزیراعظم کی بان کی مون سے گفتگو

نیو یارک: نيويارک ميں جنرل اسمبلي اجلاس کے موقع پراقوام متحدہ کے ترقیاتی ایجنڈے سے متعلق اجلاس سے خطاب ميں وزيراعظم پاکستان نوازشريف نے کہا ہے کہ پاکستان ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے ٹھوس اقدامات کررہا ہے۔
اس سے قبل اقوام متحدہ سيکريٹري جنرل بان کي مون سے ملاقات ميں وزيراعظم نواز شريف نے بتايا کہ بھارت کي طرف سے جنگ بندي معاہدے کي خلاف ورزي کي جارہي ہے جس پرسيکريٹري جنرل بان کي مون نے پاک بھارت کشيدگي پرتشويش ظاہرکي اوريقين دلايا کہ اقوام متحدہ کشيدگي کے خاتمہ ميں کردارادا کرے گا۔
بان کی مون نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت مذاکرات کے ذريعہ مسائل حل کريں۔
وزيراعظم نواز شريف نے اس موقع پرسینی گال کےصدرمیکی سال سے ملاقات بھي کي جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال کیا۔ سماء