منیٰ سانحہ ؛ 36 پاکستانی شہید، متاثرین کی تفصیلات حکومتی ویب سائٹ پر جاری

MINA DEATH TOLL PKG MOIZ 28-09

اسلام آباد : سماء کے آواز اٹھانے پر وزارت مذہبی امور منیٰ سانحے کے متاثرین کی تفصيلات جاری کرنے پر مجبور ہوگیا، شہداء اور زخميوں کی تصاوير ويب سائٹ پر آویزاں کردی گئیں، 36 پاکستانيوں کی شہادت کی تصديق ہوگئی جبکہ 85 لاپتہ 217 سے رابطہ ہوگيا

وزارت مذہبی امور کے مطابق سانحہ منیٰ کے متاثرین کی تفصیلات ویب سائٹ پر جاری کردیں، شہداء کی تصاویر، زخمیوں کے کوائف اور لاپتہ افراد کی فہرست کیلئے www.Hajjinfo.org سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔

وزارت مذہبی امور نے بتایا ہے کہ منیٰ واقعے میں شہید پاکستانیوں کی تعداد 36 تک پہنچ گئیں، 35 زخمی حاجی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ لاپتہ 217 افراد سے رابطہ ہوگیا، 85 پاکستانی حاجی تاحال لاپتہ ہیں۔

سانحہ منیٰ میں لاپتہ افراد میں کراچی کی رعنا افتخار، ان کا بیٹا زبیر، ڈاکٹر تابندہ تحسین، فیروز عالم، سلمان حسین ولد نور حسین، رضیہ علی اور شوہر علی امام، ڈاکٹر شہزاد رضا، رابعہ کوثر،  میرپور آزاد کشمیر کے طالب حسین، ساہیوال کے منور حسین، پشاور کے حاجی حسن گل، صلاوت خان درانی، نصر اقبال، نوشین بخاری، حیدر آباد کے محسن میمن اور محمد یوسف شامل ہیں۔

لاہور کے ڈاکٹر سرمد جعفری کے بھائی سمیر جعفری، شیخ آصف اور اہلیہ، کوئٹہ کے حاجی غلام معین، گلگت ہنزہ کے نور علی، ایبٹ آباد کے محمد ساجد، لکی مروت کی 60 سالہ بیگم جان اور ان کا بیٹا محمد یعقوب، جھنگ کے عبدالرحمان، واہ کینٹ کے ناصر جاوید، اٹک کے حاجی نذیر احمد بھی منیٰ واقعے کے بعد سے لاپتہ ہیں۔

لاپتہ پاکستانی حاجیوں میں رضوان خان فیصل آباد، سیدعطاء اللہ شاہ ڈیرہ غازی خان، محمد رمضان ولد نور محمد میاں چنوں، محمد اقبال ولد گوہر رحمان اور صدیق ولد حانی زمان مانسہرہ، اصغر علی ولد محمد اشرف اور اہلیہ خالد پروین گجرات جبکہ ملک ناصر اقبال اور اہلیہ کا تعلق بنوں کی تحصیل ڈومیل سے ہے۔ سماء

Missing Person

#MinaStampede

Minna Incident

DG Hajj

Abu Akif

Ambassador Manzoor ul Haq

Tabool ads will show in this div