وزیراعظم کی جان کیری سے ملاقات، دہشت گردی، کشمیر سمیت دیگر امور پر گفتگو

Nawaz Sharif

نیو یارک: وزيراعظم نوازشريف نے امريکہ ميں آج پھراہم شخصيات سے ملاقاتيں کيں جبکہ ميڈيا سے گفتگو ميں پاکستانی حاجيوں کی صورتحال بھی جلد واضع ہونے کا عنديہ ديديا۔

پاکستان کے مفاد ميں بين القوامي رائے عامہ ہموارکرنےکيلئے نيويارک ميں وزيراعظم سرگرم رہے۔  نوازشريف اورامريکي وزيرخارجہ جان کيري کے درميان ون آن ون ملاقات 24 منٹ تک جاري رہی۔

دونوں رہنماوں نے افغان امن عمل سميت باہمي دلچسپي کے امورپرتبادلہ خيال ہوا۔ اس موقع پر جان کیری نے  دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو سراہا۔

UN-GENERAL ASSEMBLY-SUMMIT

دوسری جانب ميڈيا سے گفتگو ميں بتايا کہ بان کي مون سے کہا ہے کہ کشمير سے متعلق قرارداد پر عملدرآمد کروائيں جبکہ وزیر اعظم نے سانحہ منیٰ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے صورتحال جلد واضح ہونے کا عنديہ بھي ديا۔

وزيراعظم نوازشريف 30 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلي سے خطاب کريں گے۔ سماء

kashmir issue

john kerry

UNITED NATION

WAR AGAINST TERRORISM

PM meetings

pakistan interest

pakistani hajj pilgrims

address to general assembly

Tabool ads will show in this div