ایف بی آر اور ایران کسٹمز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

دونوں ممالک الیکٹرانک معلومات کے تبادلے پر متفق

فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور ایران کسٹمز کے درمیان الیکٹرانک معلومات کے تبادلے اور تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمت یادداشت پر دستخط کردیئے گئے۔

فیڈرل بورڈ آف ریوینو اور ایران کسٹمز کے درمیان الیکٹرانک معلومات کے تبادلے پر مفاہمت کی یادداشت پر دستخط  کی تقریب ایف بی آر ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین ایف بی آر نوشین جاوید امجد اور ایران کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈپارٹمنٹ شریک ہوئے۔

ایران اور پاکستان کے درمیان 2004ء میں کسٹمز باہمی تعاون کے معاہدے کی روشنی میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان کسٹمز اور ایران کسٹمز کے درمیان الیکٹرانک معلومات کے تبادلہ پر مفاہمت کی یادداشت کو حتمی شکل دی جائے، جبکہ اشیاء کی قیمتوں اور دستاویزات کے تبادلے پر تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ تفتان، میر جاوے سرحد پر اشیاء اور مسافروں کی کلیئرنس کا خود کار نظام مرتب کیا جائے۔

چیئرپرسن ایف بی آر نوشین جاوید امجد کا کہنا ہے کہ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط سے ایران کسٹمز اور ایف بی آر کو کئی فوائد حاصل ہونگے، جن میں سے قیمتوں اور اشیاء کے معیار کی پیشگی معلومات شامل ہیں، ساتھ ہی سرحد پر اشیاء کی کلیئرنس پر اخراجات میں کمی اور درآمدی اشیاء کی صحیح قیمتوں کے باعث آمدن میں اضافہ بھی ہوگا۔

پاکستان میں ایران کے سفیر بھی مفاہمتی یادداشت کی تقریب میں موجود تھے جنہوں نے دونوں ممالک کے کسٹمز اداروں کو مفاہمت کی یادداشت پر مبارکباد دی اور اُمید کا اظہار کیا کہ اس کے باعث دونوں ممالک کے کسٹمز ادارے اپنے ملکوں کے بہترین مفاد کو حاصل کرسکیں گے۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div